آپ سوچ بدلئے

کمہار مٹی سے کچھ بنا رہا تھا کہ اس کی بیوی نے پاس آ کر پوچھا کیا کر رہے ہو؟

کمہار بولا چِلَم بنا رہا ہوں آج کل بہت بک رہی ہے کمائی اچھی ہو جائے گی

بیوی نے جواب دیا کہ زندگی کا مقصد صرف کمائی کا ذریعہ ہی تو نہیں کچھ اور بھی ہے

تم میری مانو آج صراحی بناؤ گرمی ہے

وہ بھی خوب بکے گی مگر ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بجھانے کے کام بھی آئے گی

کمہار نے کچھ سوچا اور مٹّی کو نئے روپ میں ڈھالنا شروع کیا تو اچانک مٹّی نے پوچھا یہ کیا کر رہے ہو

میرا روپ بدل دیا

کیوں؟

کمہار نے جواب دیا

میری سوچ بدل گئی ہے پہلے تمہارے پیٹ میں آگ بھر رہا تھا

اب پانی بھرے گا اور مخلوقِ خدا نفع حاصل کرے گی

مٹی بولی تمہاری تو صِرف سوچ بدلی ہے میری تو زندگی بدل گئی ھے

میں تکلیف سے نکل کر آسانی میں آگئی ہوں

 

آپ سوچ بدلئے زندگی خود بخود بدل جائے گی.

 

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.