کبھی اللہ کے فیصلوں پر سوال نا اٹھائیں کہ یہ کیوں ہوا؟ وہ کیوں ہوا؟ میں ہی کیوں؟ میرے ساتھ ہی کیوں؟ کبھی اسکی حکمتوں کو شک کی نگاہ سے نا دیکھیں کیوں کہ اسکی حکمتیں آپکی سوچ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں, اور آپکے انتخاب سے کہیں زیادہ بہتر بھی…!
اور جب آپ ایمان رکھتے ہیں تب آپ ان چیزوں پر بھی یقین رکھتے ہیں جنہیں دوسرے نہیں دیکھ پاتے, جنہیں آپ معجزے کہتے ہیں, جسے آپ اللہ کی مدد کہتے ہیں, جب آپ یہ یقین رکھتے ہیں کے اللہ اس ذریعے سے مدد کرے گا جس سے کوئی واقف نہیں, آپ بھی نہیں, تو پھر معجزے بھی وہاں سے ہوتے ہیں جہاں آپ گمان بھی نہیں کرسکتے, اور انسان کو اسکا یقین ہی اللہ تک لے جاتا ہے…!
جس کے ایک حکم سے سمندر دو حصوں میں بٹ گیا اسکے اختیارات کی نا تم کو خبر ہے نا علم…

#لکھاریاں
#قلمکاریاں
#فنکاریاں
#اردو ادب
#اردو شاعری
#قلمکاریاں
#فنکاریاں
#اردو ادب
#اردو شاعری
Masha Allah