دل مدینہ بنا لیا ہم نے

ان کو دل میں بسا لیا ہم نے
دل مدینہ بنا لیا ہم نے
مل گئے وہ تو پھر کمی کیا ہے
ہر دو عالم کو پا لیا ہم نے
ان کے جلوؤں کی دید کے صدقے
لطف معراج کا لیا ہم نے
ان کے دامن سے ہو کر وابستہ
سب سے دامن چھڑا لیا ہم نے
ان کا ملنا عثمان ایسا ہے
جیسے خالق کو پا لیا ہم نے
صلی اللہ تعالی علی محمد
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

Facebook Comments

POST A COMMENT.