دلبر جانی از عبدالصمد مظفر (پھول بھائی)

بچوں کے ادیب اور قلمکار عبد الصمد مظفرالمعروف پھول بھائی شاعری سے بھی شغف رکھتے ہیں۔ قلمکار کےلئے خصوصی طور پر انہوں نے اپنا کلام بھیجا ہے ۔

تم میری کہانی جیسی ہو
چاہت کی روانی جیسی ہو
دیکھوں جو تمہیں تو لگتا ہے
تم دلبر جانی جیسی ہو
یہ پیار ہے گہرا ساگر سے
تم اس کے پانی جیسی ہو
تم عشق و محبت چاہت ہو
تم شام سہانی جیسی ہو
تمہیں کھونے سے اب ڈرتا ہوں
تم ڈھلتی جوانی جیسی ہو
جس رُت میں پھول نکھرتے ہیں
اس رُت مستانی جیسی ہو
عُشّاق ہیں سنتے باتیں تِری
تم پریم کہانی جیسی ہو
رکھتا ہے مظفر دل میں تمہیں
تم پہلی نشانی جیسی ہو

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو ادب,
#اردو شاعری,

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار

/https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.