صرف اکیس دن

میں چاہتا ہوں،21 دن بغیر شکایت کے گزاریں.!
اور 21 دن میں 21 ہزار لوگ اس مہم میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں.
اگر آپ تیار ہیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ 21 دن میں آپ کی زندگی بدل جائے گی.
کرنا صرف یہ ہے کہ
21 دن
کسی سے بھی
کوئی شکایت نہیں کرنی،
کوئی شکوہ نہیں کرنا،
کوئی گوسپ، غیبت نہیں کرنی،
کوئی تنقید نہیں،
نو کمپلین..!
نہ موسم کی شکایت،
نہ حالات کی،
نہ گھر والوں سے،
نہ خاندان سے،
نہ دفتر کے ساتھیوں سے،
نہ حکومت سے،
نہ معاشرے سے،
نہ دنیا سے،
نہ زمانے سے،
صرف 21 دن…!
پہلے دو دن مشکل لگے گا،
گھبرانا نہیں ہے.
بس یہ سمجھیں جیسے روزہ رکھتے ہیں
ایسے ہی 21 دن کا روزہ ہے.
شکوے کا، شکایات کا، تنقید کا، دکھ بھری سانسوں کا روزہ ہے.
21 دن
فیس بک،
واٹس ایپ،
ٹوئٹر پر،
شکوے سے بھری کوئی شکایت نہیں لگانی.
ہو سکے تو
اپنی پروفائل ڈی پی پر لکھ دیں
I am on No Complaint Mission
میں 21 روزہ شکایت فری مہم پر ہوں.
یقیناً اس دوران ایسے مواقع آئیں گے کہ
آپ کو
بچوں کو
اہل خانہ
دفتر کے ساتھیوں کو
تنبیہ، توجہ، نشاندہی،
کی ضرورت پیش آئے گی. اس وقت بھی شکایت کی بجائے تجویز پیش کیجئے.
الفاظ بدل دیجئے
شکوہ نہیں، مشورہ دیجئے.
زندگی میں ایک بار
صرف 21 دن شکایات کا روزہ
آپ کی شخصیت کو ایسا نکھار دے گا کہ
آپ خود حیران رہ جائیں گے.
آئیے شروع کرتے ہیں
اپنے21 مہربان دوست احباب کو یہ پوسٹ بھیج کر
انہیں بھی اس مہم میں شامل کرتے ہیں.
اور
دنیا کو شکوہ شکایات سے پاک
کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں.
جہاں شکوہ نہیں ہوگا، وہاں شکر ہوگا.
جہاں شکر ہوگا،
وہاں نعمت ہوگی، انعام ہوگا، سکون ہی سکون ہوگا،
ان شاء اللہ.
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں.
#قلمکاریاں
#لکھاریاں

Facebook Comments

POST A COMMENT.