شاباش

ہماری بہوئیں ہماری ساسوں سے کیوں نالاں رہتی ہیں۔ ساسیں اپنی بہووں کو گہنے دے دیتی ہیں، گھر کی چابیاں دے دیتی ہیں ، لیکن شاباش نہیں دیتی ۔ انیہں یہ فن آتا نہیں ہے ۔ کبھی یہ نہیں کہتی کہ "تم نے میٹھے چاول پکا کر کمال کر دیا ہے ۔ یہ گڑ والے چاول اتنے کمال کے ہیں کہ ہم سے یہ کبھی پک نہیں پائے ہیں ۔ لڑکی تم نے یہ کیا ترکیب لڑائی ہے ۔” اب ساس کے اتنا کہنے سے وہ زندہ ہو جائے گی اور ساری عمر آپ کی خدمت کرتی رہے گی ۔ چاول کھلاتی رہے گی اور آپ کےلئے جان دے دے گی ۔ 

#اشفاق احمد 

Facebook Comments

POST A COMMENT.