وقت کہاں رکتا ہے


⏰ وقت کہاں رکتا ہے ⏰

 

وقت وہ پینچھی ہے جو ایک ایسی غیر محسوس انداز میں اڑان پر ہے کہ پتہ ہی نہیں چلنے دیتا اور دھیرے دھیرے خبر ہونے لگتی ہے کہ ہم کیا کچھ پیچھے چھوڑتے ہوۓ مسلسل اڑان میں ہیں ، وقت ایک ایسا پیچھی ہے جو کبھی تھکتا نہیں کیونکہ تھکنا تو رکنے کی علامت ہے اور یہ کبھی رکا نہیں ، چاہے ہم سب رک جائیں اور دنیا کی ساری گھڑیاں بھی روک دیں تو اسے روک نہیں سکتے ۔

وقت کے گزرنے کا اندازہ خاص طور پر اس سمے ہوتا ہے جب ہم کسی دوست یا عزیز سے ایک عرصے بعد ملیں یاکوئی پرانی تصویر یا ویڈیو ملاحظہ کریں ۔ اسی دی گئی تصویر کا ہی مشائدہ کر لیں کہ 70 کی دھائی کی یہ تصویر راولپنڈی صدر کی ہے ، یہ علاقہ اور بازار اب بھی موجود ہے مگر ماحول اور منظر کس قدر تبدیل ہو چکے ہیں کہ یہ وہی صدر ہے جہاں اب گاڑیوں کے دھویں و شور اور لوگوں بے ہنگم ہجوم و رش میں بندہ یہاں آدھا گھنٹہ نہیں گزار سکتا ۔ غور کرنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ وقت کی اس اڑان میں ہم نے کیا کچھ پایا اور کیا کچھ کھو چکے ہیں ۔

۔

وقت کس تیزی سے گزرا روزمرہ میں منیرؔ

 

آج کل ہوتا گیا اور دن ہوا ہوتے گئے

 

منیر نیازی

🕰🕰🕰

Facebook Comments

POST A COMMENT.