میرا دل کر رہا ہے میں ایک کتاب لکھوں 📖
جسکا عنوان #عورت ہو ،💎
میں اسکا صبر بھی لکھوں، اسکا کرب بھی لکھوں،💗
میں اسکی آہ بھی لکھوں ، اس پر واہ بھی لکھوں ،💗
اسکی ذات پر اٹھتے ، وہ سب الفاظ لکھوں ،
جسے سن کر وہ کبھی رو دیتی ہے اور کبھی چپ چاپ سہہ جاتی ہے۔😔
اس پر گزرنے والی ہر اذیت کو لکھوں،
اسے آنسو دے کر اس کے جذباتِ محبت کو مجروح کیسے کیا جاتا ہے وہ لکھوں👀🖤
کچھ ایسا لکھوں کہ مرد تو محبت کا پیاسا ہوتا ہے پھر بھی غیرت کے نام پر عورت کا قاتل بن جاتا ہے جبکہ عورت تو خون کی پیاسی نہیں ہوتی پھر بھی کچھ نہیں بولتی، بھائیوں کو وراثت کا حق دلاکر پھر بھی ان سے کچھ نہیں پوچھتی۔✍️🤐
وہ راز لکھوں کہ بہت آسانی سے مرد حضرات اپنی غلطیوں کا ملبہ عورت پر ڈالنے کے بعد بھی رب کی لاٹھی سے کتنے بے خوف نظر آتے ہیں واللّٰہ۔✍️
لکھوں کہ عورت پر سوال کر کے اپنی تنقید کا حق جتانے والے پہلے اس کی جگہ رہ کر تو دکھائیں👍
وہ سچ لکھوں کہ اسے ظلمت کے اندھیرے میں ڈالنے والے پھر کیسے اندھے، بہرے اور گونگے بن جاتے ہیں 😥
اگر کافی عورتیں اپنی زبانیں کھول دیں تو معاشرے کے آدھے سے زیادہ مرد حضرات کسی سے نظریں ملانے کے قابل ہی نہ ہو سکیں گے🤔
اے بنت حوا تم پر ہونے والے کس کس ظلم کو لکھوں؟ اگر تیری عظمت و مقام کو لکھنے بیٹھوں تو میرے قلم کی سیاہی کم پڑ جائے گی مگر تیری عظمت و مقام بیان نہ ہوگا💯❤️
پھر وہ سب کچھ لکھوں جو وہ کبھی کہہ نہ سکی✍️✍️
لیکن پھر یہ سوچتی ہوں کہ خاموشی بھی ایک زبان رکھتی ہے💯💔
POST A COMMENT.