لکھنوٗ میں ایک روزنامے کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کو ایک نوجوان سب ایڈیٹر کی چھٹی کی درخواست موصول ہوئی:
جنابِ عالی !!
فدوی کی خالہ محترمہ کی دخترِ نیک اختر کی شادی ہے، جس کے لئے عارض کو ایک ماہ کی رخصتِ استحقاقی مرحمت فرمائی جاوے ۔۔۔ !
ایگزیکٹو ایڈیٹر نے درخواست گزار کو فی الفور دفتر طلب کیا اور مخصوص انداز میں باز پرس فرمائی:
”کیوں میاں صاحبزادے ! اپنی خالہ کی دخترِ نیک اختر کی شادی میں ایک مہینے تک آپ کیا کردار ادا فرمائیں گے؟”
میاں صاحبزادے نے شرماکر، بڑی سعادت مندی اور متانت سے عرض کیا:
ہونے والے ۔۔۔۔۔ مجازی خدا کا ۔۔۔۔۔۔ !!🤣😎
POST A COMMENT.