تیری ہجرتوں کا ملال تھا

تیری ہجرتوں کا ملال تھا، مگر اب نہیں
مجھے صرف تیرا خیال تھا، مگر اب نہیں
تیری بے مثال محبتوں کے نثار میں
تو زمانے بھر میں مثال تھا، مگر اب نہیں
جسے تو نے درد عطا کیا، وہی آدمی
تیری قربتوں میں نہال تھا، مگر اب نہیں
تیرا ہجر میری بشارتوں کو نگل گیا
مجھے شاعری میں کمال تھا، مگر اب نہیں
میں تیری تلاش میں ریزہ ریزہ بکھر گیا
وہ جنونِ شوقِ وصال تھا، مگر اب نہیں
تیرے در پہ آخری بار آ کے پلٹ گیا
میری زندگی کا سوال تھا، مگر اب نہیں
✍محسنؔ نقوی

 

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.