محبتیں وہ سبھی میرے نام کرتا ہے

محبتیں وہ سبھی  میرے نام کرتا ہے

پھر اس کے بعد وہ مجھ سے کلام کرتا ہے

جو اپنی زندگی راہِ وفا میں وارتا ہو

اسے یہ سارا زمانہ سلام کرتا ہے

اس لئے تو کبھی مے کدے میں جاتا نہیں

وہ میرے سامنے آنکھوں کے جام کرتا ہے

پھر اس کے سر عقیدت سے اترتے ہیں

نظر کی تیغ ذرا بے نیام کرتا ہے

ہمارے طاق میں شب بھر چراغ جلتا نہیں

وہ آندھیوں کو بہت بے لگام کرتا ہے

نظر ملا کے تو دیکھو کسی قیامت سے

یہ ایسا شوق ہے جو جینا حرام کرتا ہے

کسے خبر ہے کہ شہزاد عاشقی کا جنوں

قدم قدم پہ مجھے تیز گام کرتا ہے

شہزاد غوری ۔ ملتان

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.