شکایت کیسی ؟

اب جو بکھرے تو بکھرنے کی شکایت کیسی ؟
خشک پتوں کی ہواؤں سے رفاقت کیسی ؟
میں نے ہر دور میں بس اس سے محبت کی ہے،
جرم سنگین ہے اب اس میں رعایت کیسی ؟
اک پتا بھی اگر شاخ سے جدا ہوتا ہے،
کیا کہوں دل پے گزرتی ہے قیامت کیسی ؟
زندگی تجھ کو تو لمہوں کا سفر کہتے تھے،
راہ میں آ گئی صدیوں کی مسافت کیسی ؟
ہوا کے دوش پے رکھے ہوے چراغ تھے ہم
جو بچ گئے تو ہوائوں سے شکایت کیسی
شاعر: محسن نقوی

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.