دل سنگ سنگ پھرتے ہیں

جہاں بھی لے چلے دل سنگ سنگ پھرتے ہیں
ہم ایسی گردش دوراں سے تنگ پھرتے ہیں
ملے وہ شخص تو کھیلیں وفاؤں کی ہولی
اٹھائے تھال میں رنگوں کے رنگ پھرتے ہیں
کسی کی یاد میں چھانا ہے ہم نے وارث روڈ
کسی کے ہجر میں دن بھر مزنگ پھرتے ہیں
انہیں بتاؤ کہ ہیریں ملیں گی کھیڑوں کو
جو لوگ قرب کی خواہش میں جھنگ پھرتے ہیں
دعا ہر ایک سے کروائی ، صبر آجائے
ہمہارے شہر میں جتنے ملنگ پھرتے ہیں۔
کومل جوئیہ

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.