بات شرطِ وصال ٹھہری وہی ہے اب وجہ بد گمانی
ادھر ہے اس بات پر خموشی ادھر ہے پہلی سے بے زبانی
کسی ستارے سے کیا شکایت کہ رات سب کچھ بجھا ہوا تھا
فسردگی لکھ رہی تھی دل پر شکستگی کی نئی کہانی
عجیب آشوبِ وضع داری ہمارے اعصاب پر ہے طاری
لبوں پہ ترتیب خوش کلامی دلوں میں تنظیمِ نوحہ خوانی
ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعوبت کے بعد آیا
کئی مزاجوں کے دشت دیکھے کئی رویوں کی خاک چھانی
کسی اداسی کو ڈھونڈ لاؤ،۔ کہ شام اپنے عروج پر ہے
یہ خوشبوؤں کے فریب دیکھو، یہ رنگ ہیں کتنے داستانی
کبھِی یہ سوچا ہے عزؔم تم نے، بہار کس رُت کا نام ہو گا
خزاں سے تم بھی گزر رہے ہو، تو پھر یہ کیسی غلط بیانی
(عزم بہزاد)
#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو
اُردو ادب ، اُردو شاعری ، اُردو نثراور اُردو زبان کے بہترین انتخابات کی بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں۔
قلمکار سٹوڈیو ۔ اُردو زبان میں انفرادیت کا معیار
https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio
POST A COMMENT.