کنارہ ہو نہیں سکتا

بہت مجبور ہیں مانا کنارہ ہو نہیں سکتا
تمھارا ہر ستم لیکن گوارہ ہو نہیں سکتا
کسے ہم دوش دیں جاناں عجب ہیں پھیر قسمت کے
اسی کے ہوگئے ہیں جو ہمارا ہو نہیں سکتا
محبت دائمی سچ ہے ھماری خوش گمانی تھی
یونہی لگتا تھا کہ جیسے خسارہ ہو نہیں سکتا
سنا ہے پتھروں سے پھوٹتے چشمے بھی دیکھے ہیں
تمھیں کیا غیب سے کوئی اشارہ ہو نہیں سکتا
نہ دل میں شک کوئی لانا نہ ہم سے بدگماں ہونا
تمہارے بعد کوئی بھی ہمارا ہو نہیں سکتا
بہت آزردہ و نالاں بہت بیزار ہیں جاناں
مگر اب کیا کریں کہ کوئی چارہ ہو نہیں سکتا
فاطمہ نجیب

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.