بارشیں جو ہوتی ہیں

بارشیں جو ہوتی ہیں
بادلوں کے رونے سے
بارشوں کے ہونے سے
دن کہاں گزرتے ہیں
کب وہ زخم بھرتے ہیں
کس کے زخم دھوتی ہیں
بارشیں جو ہوتی ہیں
جھولیاں جو خالی ہیں
ابر کی سوالی ہیں
آسماں کے ہاتھوں میں
سردیوں کی راتوں میں
بوند بوند موتی ہیں
بارشیں جو ہوتی ہیں
بارشیں جو اندر ہیں
زیست کا مقدر ہیں
خواب میں کہانی ہے…
آنکھ آنکھ پانی ہے
رات بھر پروتی ہیں
بارشیں جو ہوتی ہیں…

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو زبان میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.