اک روز مر کے دیکھیں گے

دعا کے ساتھ کرشمے اثر کے دیکھیں گے
ہم آج اُن سے ذرا بات کر کے دیکھیں گے
پھر اُس کو پاس بلائیں گے ہم محبّت سے
سراپا اُس کا ذرا آنکھ بھر کے دیکھیں گے
کہیں نہ اور ہمیں چھوڑ کر چلا جائے
سو اُسکےپیروں پہ سر اپنا دھر کے دیکھیں گے
وہ شب گزارے اگر غیر کے شبستاں میں
تو خواب گاہ کا منظر ٹھہر کے دیکھیں گے
کبھی تو ہجر کی راتیں گزر ہی جائیں گی
کبھی تو ہم بھی نظارے سحر کے دیکھیں گے
اَنَا کی بام پہ بیٹھا ہے جو زمانے سے
رواقِ دل میں اُسی کے اُتر کے دیکھیں گے
غمِ جدائی میں آخر تڑپ تڑپ کے سحر
کسی کے عشق میں اک روز مر کے دیکھیں گے

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.