ون وے

یہ جانتے ہوئے بھی کہ واپسی ممکن نہیں
مگر میں پھر بھی ون وے پر چلنا چاھتا ہوں
جب میری ماں اپنی گود میں
میرے بکھرے بالوں کو سمیٹتی تھی
تب میں بھول جاتا تھا کہ کوئی خدا بھی ہے
روشنی سے دور کہیں اندھیرے میں
میرا ہم سفر تھک کر سوگیا ہے
میں کناروں پر بسیرا کب تلک کرتا رہوں گا
دُھوپ میرے کندھوں سے پھسل رہی ہے
میں اس ٹرین پر کیسے چڑھ سکتا ہوں
جس کے سامنے آکر
کل ایک عورت نے خودکشی کرلی تھی
میں اب بھولنا چاھتا ہوں وہ بستر
جس کی شکنیں مجھ سے سیدھی نہیں ہوسکی
جب بے گھر آدمی کیلئے زمین تنگ پڑتی ہے
تو میں سوچتا ہوں کہ
یہ کائنات کیوں اور کس لئے پھیل رہی ہے؟
جدا ہونے والی لڑکیوں کی فہرست
جب جیب میں پڑی ہو
تو ون وے اور زیادہ خالی لگنے لگتی ہے
جب سورج ندی میں ڈوب جائے گا
تو اتری سڑک پر اترا ہوا چہرہ
زور سے قہقہے لگانا شروع کردے گا
آسمان کو سیاہ ہونے کی دیر ہے
اور زمین اتنے سارے رنگوں میں بھی
اب کتنی بے رنگ سی لگتی ہے
ماں کی گود سے محروم آدمی
اس عورت کو کیسے یاد کرسکتا ہے
جس کی گود میں اب کسی اور کا بچہ ہے
میرا کیا ہے میں تو سب کو بھول جاؤں گا
گرد آلود نیم مسکراتا چہرہ دھندلی آنکھیں
میرے دوست اب بھلا اور کیا دیر ہوگی
جسم کی خوشبو بدبو میں بدلنے والی ہے۔
(صفی سرحدی)

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.