آپ آہستگی سے مر رہے ہو
اگرآپ سفر نہیں کرتے،
اگر آپ کتاب نہیں پڑھتے،
اگر آپ زندگی کی آوازوں کو نہیں سنتے،
آگر آپ اپنی قدر نہیں کرتے ۔
آپ آہستگی سے مر رہے ہو
جب آپ اپنی عزت نفس کھو دیتے ہو ؛
جب دوسرے آپ کی مدد کرنا چاہئیں اور آپ ان کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
آپ آہستگی سے مر رہے ہو
جب آپ اپنی عادتوں کے غلام بن جاتے ہو،
جب آپ روزانہ انہیں راستوں پر چلتےرہتے ہو جن پر آپ پہلے چل چکے ہو۔۔۔
اگر آپ اپنے معمولات کو تبدیل نہیں کرتے،
اگر آپ تبدیل شدہ رنگوں کو نہیں پہنتے،
یا اگر آپ ان لوگوں سے بات نہیں کرتے جنہیں آپ جانتے نہیں ہو۔
آپ آہستگی سے مر رہے ہو
اگر آپ اپنے ولولے
اور ان کے جزبات کو محسوس کرنے سے اجتناب کرتے ہو؛
جولوگ جو آپ کی آنکھوں کو چھلکتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں
اورتمہارےدل کی دھڑکنوں کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔
آپ آہستگی سے مر رہے ہو
اگر آپ اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کرتے،
جب آپ اپنے کام سے یا اپنی محبت سے مطمعن نہیں ہوتے،
اگر آپ رسک نہیں لیتے جو غیر یقنی صورت حال میں سب سے محفوظ ہو،
اگر آپ اپنے خواب کا پیچھا نہیں کرتے،
اگر آپ اپنے آپ کو اجازت نہیں دیتے،
کہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک دفعہ
پیچھے ہٹ سکو۔۔۔۔
آپ آہستگی سے مر رہے ہو!!!
#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو
اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار
https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio
POST A COMMENT.