خون رِستا ہے درد ہوتا ہے

زخم میرے کُریدنے والو
خون رِستا ہے درد ہوتا ہے
آہ بھرنے سے داغ جلتے ہیں
ضبط کرنے سے سانس رُکتی ہے
لفظ نازک سا اک سہارا ہیں
ہجر کو نظم میں پرونے کا
آنسوؤں کو زبان دینے کا
یہ جو مصرعوں پہ داد دیتے ہو
خون ِ دل میں ڈبو کے لکھے ہیں
اِن سے لپٹے ہیں رتجگوں کے بھنور
اِن میں محرومیاں پِروی ہیں
تم کو یہ سب دکھائی دیتا ہے؟
سسکیاں بھی سنائی دیتی ہیں؟
اِن محبت میں چُور نظموں سے
نارسائی کی باس آتی ہے؟
داد دیتے ہو، سر کو دھنتے ہو
اور پھر پوچھتے بھی ہو مجھ سے
کیا کہانی تھی کیا فسانہ تھا؟
نام کیا تھا؟ کہاں ملے تھے اُسے؟
کس طرح، کب جدا ہوئے اُس سے؟
یاد کرتے ہیں کیا اُسے اب بھی؟
بھول جانے کا کیا طریقہ ہے؟
زخم میرے کُریدنے والو
خون رِستا ہے، درد ہوتا ہے…

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو

اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار

https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg

https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio

Facebook Comments

POST A COMMENT.