ہجر کی شام دھیان میں رکھنا
اک دیا بھی مکان میں رکھنا
آئینے بیچنے کو آئے ہو
چند پتھر دُکان میں رکھنا
ایک دنیا یقیں سے روشن ہو
ایک عالم گمان میں رکھنا
جب زمیں کی فضا نہ راس آئے
آسماں کو اْڑان میں رکھنا
خود پہ جب بھی غزل سنو مجھ سے
سارے دکھ درمیان میں رکھنا
مرثیہ جب لکھو بہاروں کا
زخم کوئ زبان میں رکھنا
خود بھی وہموں کےجال میں رہنا
اس کو بھی امتحان میں رکھنا
تِیر پلٹے تو دِل نہ زخمی ہو
یہ ہنر بھی کمان میں رکھنا
اِتنی رُسوائیاں بھی کیا محسن
کچھ بھرم تو جہان میں رکھنا
#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو_ادب,
#اردو_شاعری,
#اردو_کی_بہترین_شاعری،
#بزم_سخن،
#اہل_سُخن،
#بزمِ_احباب،
#قلمکار،
#قلمکار_سٹوڈیو
اُردو ادب ، اردو شاعری ، اردو نثر پر بہترین ویڈیوز حاصل کرنے کےلئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قلمکار سٹوڈیو ۔ اردو ادب میں انفرادیت کا معیار
https://www.youtube.com/channel/UCvLqVBigQH-opDYMn5Nw_wg
https://www.facebook.com/QalmkarStudio
https://www.pinterest.com/kalmkar786/qalmkar-studio
https://www.facebook.com/LikhariOnline
https://www.instagram.com/qalmkarstudio
POST A COMMENT.