وہ بے بی کون تھی؟

مزاح
600
0

آج کل کی بیویاں خاوند کو اس طرح بلاتی ہیں جیسے نکے بھائی یا بیٹے کو- اتنا بے تکلفانہ انداز کہ انجان بندہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ مخاطب شخص میاں ہے یا کچھ اور –
ایک خاتون بولیں،
” میں اس "ایاز” سے بہت تنگ ہوں. پریشان کر رکھا ہے اس نے- اتنا گند ڈالتا ہے کہ کمرے کا حشر کر دیتا ہے- ”

ہم ہمدردی سے بولے
” بس جی آج کل کی اولاد ہے ہی نکمی” –

خاتون بگڑ کر بولیں
"ہائے دماغ ٹھیک ہے۔۔۔ ایاز، اولاد نہیں میری اولاد کے ابا ہیں”-

آپ ہی بتاو اب اس میں ہمارا کیاقصور ہم کو جو لگا,سو کہہ دیا-
آج کل میاں ،بیوی انتہائے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت بھی ایسے کرتے ہیں کہ اچھا خاصا بندہ دھوکا کھا جائے ۔ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ لاڈ بچوں سے ہو رہا کہ آپس میں-
مائی بےبی، مائی مونا ,مائی سوئٹو، شونو مونو –

ایک دفعہ شادی پرکھانے کے دوران ایک فیملی کی طرف میری کمر تھی ۔ ان میں سے ایک صاحب کہنے لگے،

"بےبی تم کھانا کھاو مجھے پریشان نہ کرو ”
میں نےپیچھے دیکھ کر ازراہ ہمدری کہا،
"بھائی آپ کھانا کھالیں ” بےبی "کو میں گود میں پکڑ لیتا ہوں-”

بس ایک مکا پڑا۔ ۔ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔
جب روشنی آئی تومعلوم ہوا کہ ان حضرت کی شادی ہفتہ پہلے ہوئی تھی-

آج بھی سوچتا ہوں کہ وہ بے بی کون تھی؟

 

 

#لکھاریاں,
#قلمکاریاں,
#فنکاریاں,
#اردو ادب,
#اردو شاعری,
#اردو غمگین شاعری,
#اردو بہترین شاعری,

Facebook Comments

POST A COMMENT.