عمر خیام

مزاح
472
0
جدید تعلیم سے فارغ ہونے والے دو نوجوان دوستوں کو ایک ہی ملٹی نیشنل کمپنی میں اچھی ملازمت مل گئی۔
.
ایک بار باس نے کمپنی کے ملازمین کو دعوت دی۔ دعوت کے دوران باس نے ان میں سے ایک نوجوان کے ادبی ذوق کا اندازہ کرنے کیلئے پوچھا…
"عمر خیام کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟”
.
نوجوان نے جواب دیا…
"اچھی جگہ ہے سر۔
لیکن ذاتی طور پر میں کے ایف سی میں جانا زیادہ پسند کرتا ہوں۔”
.
با س نے ناگواری سے منہ بنایا اور دوسرے مہمانوں سے باتیں کرنے لگا…
دعوت سے واپسی پر راستے میں دوسرے دوست نے پہلے کو ڈانٹا…
"بے وقوف آدمی…!
اگر تمہیں معلوم نہیں تھا کہ عمر خیام کیا ہے تو بات بدل دیتے۔
احمقانہ جواب تو نہ دیتے۔
گدھے کہیں کے …!
تمہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ عمر خیام کسی ریسٹورنٹ کا نہیں بلکہ پرفیوم کا نام ہے۔

#لکھاریاں
#قلمکاریاں
#فنکاریاں
#اردو ادب
#اردو شاعری
#اردو غمگین شاعری
#اردو بہترین شاعری

 

.

Facebook Comments

POST A COMMENT.