یک بار سکوٹر پر جاتے وقت راستے میں سامنے کتا آگیا..
اس کو بچانے کے چکر میں کنٹرول میری گرفت سے نکل گیا اور میں سکوٹر سمیت سڑک کی بغل والے نالے میں گر گیا.
بڑی مشکل کے بعد جیسے تیسے میں نالے سے باہر نکلا تو دیکھا ایک خوبصورت خاتون اپنی کار روکے میری طرف دیکھ رہی تھی.
انہوں نے پوچھا "کہیں لگی تو نہیں”
"نہیں…. نہیں”…. میں نے جواب دیا.
"میرا گھر نزدیک ہی ہے ” انہوں نے کہا….”چلو کپڑے صاف کرلو اور تھوڑا ارام بھی کر لو, اپ کو زیادہ زخم اے ہیں یا نہیں یہ بھی چیک کر لیتے ہیں”.
میں نے جواب دیا "اپ کا بہت بہت شکریہ… میں ضرور اپ کے ساتھ چلتا لیکن میری بیوی ناراض ہو جائےگی”.
"اپ بالکل ٹینشن نہ لیں… میں ایک ڈاکٹر ہوں… چلئے”… انہوں نے زور دے کر کہا.
"میں دیکھنا چاہتی ہوں کے کہیں اپ کو فریکچر تو نہیں ہوا ہے”.
در حقیقت وہ اک خوبصورت اور اچھے اخلاق کی خاتون تھیں اور میں نا نہیں کر پایا.
میں نے کہا "ٹھیک ہے میں ا رہا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کے میری بیوی ضرور ناراض ھو جائےگی”.
ہم اس کے گھر ائے, کپڑے, ہاتھ پیر صاف کرنے کے بعد انھوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا.
میں نے جوس پیا اور کہا "اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں…. میری بیوی یقینا اگ بگولہ ھو جائے گی…. اب میں چلتا ہوں”.
انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا
"رک جائیے اب، آپ کی بیوی کو کچھ بھی پتہ نھیں چلے گا….. وہ تو گھر پر بیٹھی ہو گی نا”…
"نہیں….. نہیں….. شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ہو گی”.
#قلمکاریاں
#لکھاریاں
#فنکاریاں
POST A COMMENT.