باپ

مزاح
507
0
لاہور کے ایک بوڑھے نے لاس اینجلس میں مقیم اپنے بیٹے کو فون کیا:
"تمہارا دن برباد کرتے ہوئے مجھے قطعی اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ تمہاری ماں اور میں، ہم دونوں طلاق لے رہے ہیں۔ پینتالیس سال کی بیچارگی بہت ہے۔۔”
"بابا یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟” بیٹا فون پر چیخا۔۔
"ہم دونوں اب ایک دوسرے کی شکل بھی دیکھنا نہیں چاہتے۔بہتر ہےتم شکاگو میں مقیم اپنی بہن کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردو.۔۔۔” اللہ حافظ کہہ کر بوڑھے نے فون رکھ دیا۔
بیٹے نے انتہائی بد حواسی میں بہن کو فون کیا۔ یہ سنتے ہی وہ پھٹ پڑی۔
"اچھا دیکھتی ہوں وہ کیسے یہ کرتے ہیں۔ اس نے جلدی سے لاہور فون ملایا اور بڈھے پہ چڑھ دوڑی:
"دماغ خراب ہوا ہے؟ خبردار آپ کوئی طلاق ولاق نہیں دیں گے۔ ؟ میں بھائی کے ساتھ فوراً آرہی ہوں۔ اس وقت تک کچھ نہیں کرنا۔ سن رہے ہیں کہ نہیں۔؟ ہم آرہے ہیں۔۔۔”
بوڑھے نے رسیور رکھ کے بڑی بی کو آنکھ ماری:
"لوجی۔۔۔دونوں اپنے خرچے پر پاکستان آرہے ہیں عید پر۔۔۔اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ انہیں بقر عید پر کیسے بلایا جائے۔۔۔۔؟”
#لکھاریاں
#قلمکاریاں

Facebook Comments

POST A COMMENT.