پیر بھائی

مزاح
773
0
ایک جگہ پر کچھ جواری جؤا کھیل رھے تھے اچانک پولیس آگئی اور تھانے لے جا کر ایس ایچ کے سامنے پیش کردیا. ایس ایچ نے حکم دیا کے ان سب کو دس دس جوتے مارو .
جوتے کا سن کر ایک جواری رونے لگا اور کہا سر ! میں ملنگ آدمی ھوں اور بابا فرید کا مرید ھوں میرے ساتھ کچھ رعایت کریں. ایس ایچ او نے حکم دیا کہ اسے صرف پانچ جوتے مارو.
دوسرے کی باری آئی تو اس نے بھی موقع دیکھ کر کہا سر ! میں بھی داتا صا حب کا مرید ھوں مہربانی کرو. اسے بھی پانچ جوتے مارنے کا حکم ھوا.
جب آخری والے کا نمبر آیا تو وہ خاموش کھڑا ھوگیا. ایس ایچ نے پوچھا او بھائئ تو کس کا مرید ھے وہ بچارا ڈر گیا . تھانے دار نے پھر پوچھا او بھائئ بتاو آپ کس کے مرید ھو تاکہ آپ کو بھی رعایت مل جائے. تو اس نے ڈرتے ہوئے کہا
"سر! میں رن مرید ہوں "
یہ سن کر تھانے دار خوش ہو گیا اور آواز دی او منشی! جلدی سے کوک لاؤ اور اسے پیش کرو
منشی پریشان ہو گیا اور پوچھا سر یہ کیا معاملہ ھے تو تھانے دار نے جواب دیا
"اوے ! منشی یہ میرا پیر بھائی ہے ۔
#قلمکاریاں
#لکھاریاں

Facebook Comments

POST A COMMENT.